ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / جب ملک لوٹا جارہا تھا تو کہا ں گئے تھے مودی جی ؟:سدرامیا کا وزیرا عظم سے راست سوال

جب ملک لوٹا جارہا تھا تو کہا ں گئے تھے مودی جی ؟:سدرامیا کا وزیرا عظم سے راست سوال

Thu, 03 May 2018 20:39:58    S.O. News Service

ہبلی:3/مئی (ایس او نیوز)وزیر اعلیٰ سدرامیا نے وزیر اعظم نریندر مودی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہاکہ وزیرا عظم مودی نےکہاتھا کہ وہ ایک سکیورٹی گارڈ کی طرح دیش کی حفاظت کریں گے لیکن جب نیرو مودی ، للت مودی وغیرہ ملک کو لوٹ رہے تھے تو وہ کہاں گئے تھے؟

ہبلی میں منعقدہ کانگریس انتخابی جلسہ سے خطاب کرتےہوئے بی جےپی کے 10پرسنٹیز والی سرکار کے الزام کے متعلق کہاکہ وہ ہمیں 10پرسنٹیز والی سرکار کہتےہوئے الزام لگاتے ہیں؟ آپ اپنی پارٹی کے ریاستی صدر یڈیورپا کو پاس میں بٹھا کر ہمارے خلاف الزام تراشی کرتے ہیں ، کیاتمہیں شرم نہیں آتی کہتے ہوئے سخت برہمی کا اظہار کیا۔

وزیراعلیٰ نے بڑے زور وشور سے بی جے پی سے سوال کیاکہ مجھے رشوت خور کہتے ہو؟ کیا تمہارے پاس میرے خلاف ایک بھی ثبوت ہے؟ تمہارے اس جھوٹ کا عوام ہی صحیح جواب دینے کی بات کہی۔ اچھے دن کا مذا ق اڑاتے ہوئے کہاکہ پکوان گیس سلینڈر، پٹرول ، ڈیزل کی قیمتیں آسمان کو چھورہی ہیں،’’مودی جی کہاں گئے آپ کےاچھے دن ‘‘۔

کانگریس پارٹی کے متعلق وزیر اعلیٰ نےکہاکہ کانگریس میں کوئی انتشار نہیں ہے ، تمام متحد ہوکر انتخابی تشہیری مہم میں مصروف عمل ہیں۔ ہمیں شمالی کرناٹکا میں امیدوں سے زیادہ عوامی تعاون مل رہاہے، ہمارے منصوبوں کے متعلق عوام ستائش کررہے ہیں، ہماراہر لیڈر ریاست کےمختلف علاقوں میں پارٹی کے لئے کا م کررہےہیں۔

بی جے پی کے سنتوش ، اننت کمار ، جگدیش شٹر ، ایشور پا نے مل کر یڈیورپا کے بیٹے وجئیندر کو ورونا حلقہ سے ٹکٹ نہیں ملنے دیا۔ پچھلے ایک ماہ سے اس کی تمام سرگرمیاں اکارت گئیں۔ یڈیورپا کی قوت پر سوالیہ نشان لگا تے ہوئے سدرامیا نےکہاکہ شوبھا کرندلاجے کو بھی ٹکٹ نہیں دلواسکے۔

مستقبل میں ہونے والے لوک سبھا انتخابات کا حالیہ ودھان سبھا انتخابات رخ طئے کریں گے۔ دھرم ، ذات پات ، ہندوتوا کوئی بھی انتخابی ایشو نہیں ہے، اس پر گفتگو نہیں ، بلکہ ترقی کے موضوع پر بحث و گفتگو ہونی چاہئے۔ جو شریف تھے وہ جیل کیوں گئے؟ ریاست میں پچھلی بی جےپی سرکار کس طرح کاکام کی ہے کیا کیا ہوا یاد کرلیں ۔ وزیراعلیٰ کے طورپر جگدیش شٹر نے ہبلی کو کیا دیا۔ یہاں ہوٹلس اور جائیداد کمانے کے سوا کچھ بھی نہیں کرنے کا سدرامیا نے الزام لگایا۔


Share: